اینڈی مرے ایسٹبورن انٹرنیشنل ٹینس مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

بدھ 26 جون 2019 18:09

اینڈی مرے ایسٹبورن انٹرنیشنل ٹینس مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں شکست کے ..
لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) سٹار برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے ایسٹبورن انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

لندن میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میچ میں جان کیبل اور روبرٹ فرا پر مشتمل کولمبین جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اینڈی مرے اور ان کے برازیلین جوڑی دار مرسیلو میلو کو 6-2 اور 6-4 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

متعلقہ عنوان :