ظاہر شدہ اثاثے کسی دوسرے قانون کے تحت قانونی کارروائی یا جرمانے کیلئے بطور شہادت استعمال نہیں ہوسکتے، شبر زیدی

بدھ 26 جون 2019 18:37

ظاہر شدہ اثاثے کسی دوسرے قانون کے تحت قانونی کارروائی یا جرمانے کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2019ء) ایف بی آر کے چیئر مین شبر زیدی نے وضاحت کی ہے کہ ظاہر شدہ اثاثے کسی دوسرے قانون کے تحت قانونی کارروائی یا جرمانے کے لئے بطور شہادت استعمال نہیں ہوسکتے۔

(جاری ہے)

چیئرمین ایف بی آر سید محمد شبر زیدی نے بدھ کویہاں جاری ہونے والے بیان میں وضاحت کی ہے کہ ایسیٹس ڈیکلیریشن آرڈیننس2019 کے سیکشن 12کے تحت اثاثے ظاہر کرنے والے شہری کے خلاف کسی بھی دوسرے قانون کے تحت قانونی کارروائی یا جرمانے کے لئے ظاہرشدہ اثاثے بطور شہادت استعمال نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہاکہ سیکشن 12 میں درج ہے کہ فی الوقت نافذالعمل کسی بھی دیگر قانون میں شامل کسی امر کے باوصف،جو اس آرڈیننس کے تحت کسی بھی عدالتی کارروائیوں کی اغراض کے لئے جو جرمانہ عائد کرنے یا سخت کارروائی کی کسی بھی قانون کے تحت کارروائیوں کی اغراض سے متعلق ہو، اعلان کنندہ کے خلاف بطور شہادت قابل قبول نہ ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ سیکشن 12 کی رو سے ایسیٹس ڈیکلیریشن آرڈینینس2019 کے تحت ظاہر کئے گئے مندرجات کسی بھی قانون میں بطور ثبوت استعمال نہیں ہوسکتے۔

متعلقہ عنوان :