اے پی سی ذاتی مفادات اور لوٹ مار کی دولت کو تحفظ دینے کی بیٹھک ہے، سردار عثمان بزدار

بدھ 26 جون 2019 18:44

اے پی سی ذاتی مفادات اور لوٹ مار کی دولت کو تحفظ دینے کی بیٹھک ہے، سردار ..
لاہور۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ اے پی سی ذاتی مفادات اور لوٹ مار کی دولت کو تحفظ دینے کی بیٹھک ہے، اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں۔ ملکی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح دینا عوام کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔ یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی ترقی و عوام کی خوشحالی کا سفرکھوٹا کرنے والے آج اے پی سی کا انعقاد کر رہے ہیں۔ عوام جانتے ہیں ماضی میں انہی جماعتوںنے معیشت کو تباہ و برباد کیا ۔مسترد شدہ عناصر ملک کو درست سمت پر چلتا دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوںکا گٹھ جوڑ عوام کیلئے نہیں بلکہ اپنی کرپشن بچانے کیلئے ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کو پہلے بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور آج اے پی سی بھی ناکام رہے گی۔