وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا لورا لائی پولیس لائنز پر حملے کی کوشش ناکام بنانے پر پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین

بدھ 26 جون 2019 18:46

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا لورا لائی پولیس لائنز پر حملے کی کوشش ناکام ..
لاہور۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لورا لائی پولیس لائنز پر دہشت گردو ںکے حملے کی کوشش ناکام بنانے پر پولیس اہلکاروں کی بہادری کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے جرأت اور بہادری کا مظاہرہ کرکے دہشت گردو ںکے مذموم عزائم کو ناکام بنایا اور خودکش بمباروں کو جہنم واصل کیا۔

وزیراعلیٰ نے شہید کانسٹیبل اللہ نواز کی جرأت اور بہادری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید کانسٹیبل نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر بڑے نقصان سے بچایا۔ قوم کو کانسٹیبل اللہ نواز کی شہادت پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن کے امن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہداء ہمارے ہیرو ہیں۔ وزیراعلیٰ نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔