آفتاب شیرپائو کی بلوچستان میں دھماکے کی مذمت

بدھ 26 جون 2019 18:49

آفتاب شیرپائو کی بلوچستان میں دھماکے کی مذمت
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائونے لورہ لائی بلوچستان میں پولیس لائن پر خود کش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ سول اور سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بناناایک غیر انسانی فعل ہے جس کی پوری قوم مذمت کرتی ہے۔

(جاری ہے)

وطن کور پشاور سے جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز میں انھوں نے اس واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین کی بھرپورمالی داد رسی کا مطالبہ کیا۔انھوں نے زخمیوں کو تمام ترطبی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا اور جاں بحق افراد کی مغفرت کیلئے دعا کی۔