Live Updates

وزیر اعظم سے فواد چوہدری کی ملاقات ،وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی میں کار کر دگی کو سراہا

وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی میں خصوصی ٹاسکنگ کرنے کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے، عمران خان

بدھ 26 جون 2019 20:13

وزیر اعظم سے فواد چوہدری کی ملاقات ،وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی میں کار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی میں خصوصی ٹاسکنگ کرنے کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔بدھ کو وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم کے چیمبر میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کا فروغ ہمارے مستقبل کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس اہمیت کے پیش نظر وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی میں خصوصی ٹاسکنگ کرنے کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم نے وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی میں ری اسٹرکچر نگ کے حوالے سے اقدامات اور کارکردگی کو سراہا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات