نوازشریف سے (کل ) جیل میں صرف 5قریبی خوانی رشتہ داروں کو ملنے کی اجازت

بدھ 26 جون 2019 20:13

نوازشریف سے (کل ) جیل میں صرف 5قریبی خوانی رشتہ داروں کو ملنے کی اجازت
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2019ء) پنجاب حکومت نے کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے کل بروز ( جمعرات ) کو صرف 5قریبی خوانی رشتہ داروں کو ملنے کی اجازت دیدی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی ملاقات مزید مختصر کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے کل بروز ( جمعرات ) کوہونے والی ملاقات میں ان کے صرف 5قریبی رشتہ داروں کو ملنے کی اجازت دی جبکہ پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ۔ نوازشریف سے قبل ازیں ملاقات کے روز 200سے زائد کارکنان اور رشتہ دار ملاقات کرتے تھے ۔