Live Updates

ملک میں ایماندار قیادت موجود ہے اب فیصلے صرف آئین وقانون اور ملکی مفادکے مطابق ہوں گے‘چوہدری محمدسرور

چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے دونوں ممالک کے تعلقات کو کمزور کر نے کی سازشیں کر نیوالے ناکام ہونگے ‘گورنر پنجاب

بدھ 26 جون 2019 20:19

ملک میں ایماندار قیادت موجود ہے اب فیصلے صرف آئین وقانون اور ملکی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کرپشن کو ملک وقوم کیلئے معاشی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ایماندار قیادت موجود ہے اب فیصلے صرف آئین وقانون اور ملکی مفادکے مطابق ہوں گے ۔چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے دونوں ممالک کے تعلقات کو کمزور کر نے کی سازشیں کر نیوالے ناکام ہوں گے۔

وہ گور نر ہائو س لاہور میں چینی ماہر تعلیم ڈاکٹرژوچنگ منگ اور چیئر مین یونیورسٹی آف لاہور ایم اے رائوف اور پنجاب سے اورسیز کمیشن کے وائس چیئر مین وسیم رامے کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ چین پاکستان میں انر جی اورتعلیم سمیت دیگر شعبوں میں اربوں ڈالرز کی سر مایہ کاری کر کے حقیقی معنوں میں پاکستان کا بھائی ہونے کا ثبوت دے رہا ہے اور ہر گزارتے دن کیساتھ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب سے اورسیز کمیشن کے وائس چیئر مین وسیم رامے کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے دفد سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان کے عوام تحر یک انصاف کی حکومت کیساتھ کھڑے ہیں اور اپوزیشن اپنے انتشار ،احتجاج اور فساد کے مشن میں کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی جومر ضی کر لے تحر یک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف ملک کو مسائل سے نجات دلا کر حقیقی معنوں میں ترقی اور خوشحالی قائم کر ے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات