Live Updates

وزیراعظم عمران خان کا فون نہ اٹھانے کے باوجود پاکستان نے عالمی سطح پر بھارت کی حمایت کر دی

پاکستان نے 2 سال کے عرصے کے لئے متفقہ طور پر بھارت کی اقوام متحدہ میں سیکیورٹی کونسل کی غیر مستقل نشست کی حمایت کر دی ہے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 26 جون 2019 19:57

وزیراعظم عمران خان کا فون نہ اٹھانے کے باوجود پاکستان نے عالمی سطح ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون2019ء) پاکستان سمیت ایشیاء پیسیفک گروپ کے تمام 55 ممالک نے 2 سال کے عرصے کے لئے متفقہ طور پر بھارت کی اقوام متحدہ میں سیکیورٹی کونسل کی غیر مستقل نشست کی حمایت کر دی ہے۔اقوام متحدہ میں تعینات بھارت کے مستقل نمائندے سید اکبر الدین نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ایشیاء پیسیفک گروپ کے تمام 55 ممالک سے حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا فون نہ اٹھانے کے باوجود پاکستان نے عالمی سطح پر بھارت کی حمایت کر دی ہے۔ پاکستان کے ساتھ ساتھ افغانستان، سری لنکا، شام، ترکی، بنگلہ دیش، بھوٹان، کویت، کرغستان، ملائشیا، چین، انڈونیشیا، ایران، جاپان، مالدیپ، میانمار، نیپال،قطر، سعودی عرب،متحدہ عرب امارات اور ویت نام وہ ممالک ہیں جنہوں نے 2 سال کے عرصے کے لئے متفقہ طور پر بھارت کی اقوام متحدہ میں سیکیورٹی کونسل کی غیر مستقل نشست کے لیے بھارت کی حمایت کی ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ آئندہ سال جون میں 2021-22 کی مدت کے لئے سیکیورٹی کونسل کے پانچ غیر مستقل اراکین کے چناوٴ کے لئے الیکشن بھی ہوگا۔ یادرہے کہ اس سے پہلے بھی بھارت 7 مرتبہ قوام متحدہ میں سیکیورٹی کونسل کا غیر مستقل رکن رہ چکا ہے۔ دوسری جانب بھارت سیکورٹی کونسل میں اصلاحات کے لئے زور دے رہا ہے جس کا مقصد بھارت کے لیے مستقل رکنیت حاصل کرنا ہے۔

پاکستان نے اپنے ہمسایہ ملکبھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کی جتنی بھی کوشش کی اور مذاکرات کی جتنی مرتبہ بھی پیشکش کی بھارت نے ہمیشہ ہٹ دھرمی کا ہی مظاہرہ کیا۔ بھارت میں پاکستانکے خلاف نفرت انگیز جذبات کو ہوا دی جاتی ہے جبکہ پاکستان جذبہ خیر سگالی کے تحت ہمیشہ سے بھارت سے دوستی کا ہاتھ بڑھاتا آیا ہے۔ اسی جذبہ کے تحت اب بھی اقوام متحدہ میں پاکستان نے بھارت کی حمایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دو سالہ رکنیت کے لیے پاکستان نےبھارت کی حمایت کردی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات