Live Updates

نواز شریف اور شہباز شریف کی الگ الگ مسلم لیگیں ہیں، دونوں کے خاندان جیل میں جا کر بھی لڑتے ہیں، صرف ٹی وی پر بیٹھ کر ایک ہونے کا پیغام دیتے ہیں، ان کا مقدر اب اقتدار نہیں جیل ہی ہے،

یہ بھی حقیقت ہے کہ اپوزیشن کو تحریک چلانے کے طریقہ کار کا پتہ ہی نہیں، سب این آر او کے لئے اکٹھے ہیں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو

بدھ 26 جون 2019 20:19

نواز شریف اور شہباز شریف کی الگ الگ مسلم لیگیں ہیں، دونوں کے خاندان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی الگ الگ مسلم لیگیں ہیں، دونوں کے خاندان جیل میں جا کر بھی لڑتے ہیں، صرف ٹی وی پر بیٹھ کر ایک ہونے کا پیغام دیتے ہیں، عوام انہیں پہچان چکے ہیں، ان کا مقدر اب اقتدار نہیں جیل ہی ہے، یہ بھی حقیقت ہے کہ تحریک چلانے کا طریقہ کار اپوزیشن کو پتہ ہی نہیں، سب این آرو کے گملے میں اکٹھے رہے ہیں۔

وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں اپنے چمبر میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس تحریک چلانے کے اجزائے ترکیبی ہی نہیں ہے، نظر تو یہ ہی آ رہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ سارے اپنے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر ہاتھ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معافی نامہ لکھ کر دے کر سعودی عرب جانے والے نواز شریف کو دوبارہ پاکستان شہباز شریف ہی لائے تھے، انہوں نے ہر ایک ادارے سے محاذ آرائی کی اور اب بھی کسی کے کہنے پر ایسا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تو شرجیل میمن کی بھی ضمانت ہو گئی ہے، دوسری جانب آصف علی زرداری نیب کی حراست میں نائن سٹار ہوٹل میں رہ رہے ہیں، اگر ان کی ضمانت بھی ہوجائے تو وہ وہاں رہنا پسند کریں گے کیونکہ سب کچھ مفت مل رہا ہے، انہیں فرانس اور جرمنی سطح کے نائن سٹار ہوٹلوں کی سہولیات مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کرپٹ سیاستدانوںکی وجہ سے بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتیں بڑھی ہیں، عوام اب بھی ان لوگوں سے مسترد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دو بڑی جماعتوں کی سیاست ختم ہوکر رہ گئی ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے پا جائے گا اور دوست ممالک سے بھی مدد مل جائے گی، دسمبر تک عمران خان ملک کو مسائل سے نکال لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زرداری اور شہباز سمجھ رہے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان سٹریٹ پاور نکال لیں گے، ان کے پاس بھی اتنے بندے ہوں گے جتنے بلاول بھٹو کے جلسوں میں آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر میڈیا نہ ہو تو سیاسی فیشن بھی نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیشن میں بڑے بڑے کیسز آئیں گے، لوگ شہادتیں دیں گے کہ کیسے کرپشن کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے لوگ پیسے لگا کر تماشا کرنا چاہتے ہیں لیکن غریب عوام اب ان کا تماشا نہیں بنیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات