Live Updates

امیر قطرکے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، اعجاز چوہدری

بدھ 26 جون 2019 20:22

امیر قطرکے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ..
لاہور۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ امیر قطر کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے مابین بھائی چارے پر مبنی تعلقات مزید مضبوط ہوں گا،وزیر اعظم عمران خان کے ویژن اور شفاف کردار کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کی عزت اور اہمیت میں اضافہ ہواہے،قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، 3ارب ڈالر کی قطری سرمایہ کاری پاکستان آنا بڑی خوشخبری اور یہ قیادت پر اعتما د کا اظہار ہے ،انہوں نے کہاکہ ماضی میں قطر کے ساتھ تعلقات میں قومی مفاد کی بجائے خاندانی مفادات کو ترجیح دی گئی،عمران خان کی قیادت میں پاکستان سرمایہ کاری اور سیاحت میں دنیا کیلئے ایک پرکشش منزل بن کر ابھر رہا ہے، انہوں نے مزید کہاکہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے درمیان خوشگوار تعلقات مضبوط اور متحرک معاشی تعاون میں تبدیل ہوں گے، دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں معاہدے دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دیں گے،وزیراعظم کی قیادت میں 8عالمی برادری کا اعتماد بحال ہو نا شروع ہو گیا ہے، اب پاکستان ترقی کرے گا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات