گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز سندھ کی ملاقات

بدھ 26 جون 2019 20:31

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز سندھ کی ملاقات
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گورنر ہائوس میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے ملاقات کی۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں صوبہ میں امن و امان کی صورتحال اور اہمیت کے حامل دیگر امو ر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں صوبہ باالخصوص شہر میں ہر قسم کے جرائم کا خاتمہ ہر صورت یقینی بنانے کا عزم اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے جہاں پر ہونے والی ہر سرگرمی کا اثر پورے ملک پر ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں امن و امان کے قیام میں فوج ، رینجرز ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے مثل قربانیاں دی ہیں جسے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے بتایا کہ جرائم سے پاک کرنے کے لئے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھرپور اسنیپ چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ مستقل طور پر جرائم کی بیخ کنی ممکن ہو سکے، جبکہ امن و امان کے قیام میں فوج ، رینجرز ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے پناہ قربانیاں دیں جسے کسی بھی صورت میں رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔