ایشین جونیئر انفرادی سکوائش چیمپئن شپ شروع، پاکستانی کھلاڑیوں حمزہ، حارث، عبداللہ، حمزہ، فرحان ہاشمی اور نور زمان کا حریفوں کو ہرا کر فاتحانہ آغاز

بدھ 26 جون 2019 22:00

ایشین جونیئر انفرادی سکوائش چیمپئن شپ شروع، پاکستانی کھلاڑیوں حمزہ، ..
مکائو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) ایشین جونیئر انفرادی سکوائش چیمپئن شپ شروع ہو گئی، پاکستانی کھلاڑیوں محمد حمزہ خان، حارث قاسم، عبداللہ نواز، حمزہ شریف، محمد فرحان ہاشمی اور نور زمان نے اپنے اپنے حریفوں کو ہرا کر ایونٹ کا جاندار انداز سے آغاز کیا ہے۔ بدھ کو چین میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ کے ابتدائی روز بوائز انڈر 13 ایونٹ میں عبداللہ نواز نے سری لنکن کھلاڑی پرامتھ کو 11-1، 11-8 اور 11-2 سے شکست دے کر دوسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی، ثبور خان کو پہلے رائونڈ میں ملائیشین کھلاڑی وانگ لی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بوائز انڈر 15 ایونٹ میں محمد حمزہ خان نے سنگاپور کے ایتھن چائو کو 11-2، 11-8 اور 11-5 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ میں جگہ بنائی، انس علی شاہ کو ملائیشیا کے کھلاڑی کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

(جاری ہے)

بوائز انڈر 17 ایونٹ میں محمد فرحان ہاشمی نے سری لنکن حریف ڈولینا ایچ پریرا کو 11-2، 11-2 اور 11-7 سے زیر کر کے تیسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا، فرحان کو پہلے رائونڈ میں بائی ملی تھی، نور زمان بھی دوسری آزمائش میں کامیاب رہے، انہوں نے چائنیز تائپے کے کھلاڑی ہانگ یو کو شکست فاش سے دوچار کیا، نور کو بھی پہلے رائونڈ میں بائی ملی تھی۔

بوائز انڈر 19 ایونٹ میں حارث قاسم نے مینوئل چن کو ہرا کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا، حمزہ شریف نے ہانگ کانگ کے وانگ کنگ کو سخت مقابلے کے بعد زیر کر کے تیسرے ائونڈ تک رسائی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :