بابر اعظم ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے

بدھ 26 جون 2019 22:00

بابر اعظم ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے ..
برمنگھم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) سٹار پاکستانی بلے باز بابر اعظم ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے، انہوں نے بدھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں کیریئر کی 68 ویں اننگز میں تین ہزار رنز مکمل کر کے سابق ویسٹ انڈین بلے باز ویون رچرڈز کا ریکارڈ توڑ کر یہ کارنامہ انجام دیا، جنہوں نے 69 اننگز میں 3 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا تھا، ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 3 ہزار رنز مکمل کرنے کا عالمی اعزاز جنوبی افریقن بلے باز ہاشم آملہ کو حاصل ہے جنہوں نے 57 اننگز میں سنگ میل عبور کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ بابر 3 ہزار ون ڈے انٹرنیشنل رنز مکمل کرنے والے 20ویں پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔