تاریخ ساز سینچری،بابر اعظم 32 سال بعد ورلڈکپ میں پاکستان کیلئے سب سے شاندار ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگئے

1987 کے ورلڈکپ کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کا کوئی نمبر 3 بلے باز 79 رنز سے زائد بنانے میں کامیاب ہوا

muhammad ali محمد علی بدھ 26 جون 2019 22:56

تاریخ ساز سینچری،بابر اعظم 32 سال بعد ورلڈکپ میں پاکستان کیلئے سب سے ..
برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2019ء) تاریخ ساز سینچری، بابر اعظم 32 سال بعد ورلڈکپ میں پاکستان کیلئے سب سے شاندار ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگئے، 1987 کے ورلڈکپ کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کا کوئی نمبر 3 بلے باز 79 رنز سے زائد بنانے میں کامیاب ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کیخلاف اہم ترین میچ میں سینچری اسکور کر لی ہے۔

بابر اعظم نے سینچری اسکور کرکے 32 سال بعد ورلڈکپ میچز میں پاکستان کیلئے شاندار ترین ریکارڈ قائم کیا ہے۔ کے ورلڈکپ کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کا کوئی نمبر 3 بلے باز 79 رنز سے زائد بنانے میں کامیاب ہوا ہے۔ 1987 کے ورلڈکپ میں سلیم ملک نے تیسرے نمبر پر کھیلتے ہوئے 79 رنز کی اننگ کھیلی تھی جس کا ریکارڈ پھر اگلے 32 سال تک نمبر 3 کا کوئی پاکستانی بلے باز توڑ نہ پایا۔

(جاری ہے)

اب بابر اعظم نے یہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ بابر اعظم 32 سال بعد عالمی کپ میں پاکستان کی جانب سے سینچری اسکور کرنے والے پہلے نمبر 3 بلے باز ہیں۔ دوسری جانب سٹار پاکستانی بلے باز بابر اعظم ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ انہوں نے بدھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں کیریئر کی 68 ویں اننگز میں تین ہزار رنز مکمل کر کے سابق ویسٹ انڈین بلے باز ویون رچرڈز کا ریکارڈ توڑ کر یہ کارنامہ انجام دیا، جنہوں نے 69 اننگز میں 3 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا تھا، ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 3 ہزار رنز مکمل کرنے کا عالمی اعزاز جنوبی افریقن بلے باز ہاشم آملہ کو حاصل ہے جنہوں نے 57 اننگز میں سنگ میل عبور کیا تھا۔

اس کے علاوہ بابر 3 ہزار ون ڈے انٹرنیشنل رنز مکمل کرنے والے 20ویں پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔