Live Updates

ابھی کئی اے پی سیز آئیں گی، پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما کا دعویٰ

ایسی اے پی سیز آتی رہیں گی اور ایسے ہی ناکام ہوتی رہیں گی، فیصل واوڈا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 26 جون 2019 23:05

ابھی کئی اے پی سیز آئیں گی، پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما کا دعویٰ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون2019ء) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے آج ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی اے پی سیز آتی رہیں گی اور ایسے ہی ناکام ہوتی رہیں گی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ” توقعات کے عین مطابق اے پی سی کا وہی نتیجہ نکلا، نشستاً گفتاً برخاستا۔ًآن ریکارڈ کہا تھا کہ یہ صرف اپنے مفادات کے لئے ایک ساتھ بیٹھیں گے، ساتھ نہیں ہونگے۔

کوئی نہ کوئی بہانہ۔ انشا اللہّ بجٹ بھی پاس ہوگا۔ ایسی کئی اے پی سیز آئیں گی اور چلی جائیں گی۔ اپوزیشن کے پلے کچھ نہیں۔“ 
انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن کسی قابل نہیں ہے ، اے پی سیز آتی جاتی رہیں گی۔ یاد رہے کہ آج اسلام آباد میں تمام اپوزیشن پارٹیز کا آپ پارٹیز اجلاس ہوا جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے پر اتفاق کرکیا اور یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ضرورت پڑنے پر ڈپٹی چئیرمین سلیم مانڈوی والہ بھی مستعفی ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

حکومت کیخلاف آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 25 جولائی 2018ء کو ہونے والے عامانتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، اس دن کو ملک بھر میں یوم سیاہ کے طور پر منانا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام میں پیشرفت نہیں ہوئی۔

وقت آ گیا ہے کہ ہم یک زبان ہو کر فیصلے کریں۔ انہوں نے تمام اپوزیشن جماعتوں کو اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی تجویز دی۔ اجلاس سے خطاب میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں اس سے بدترین بجٹ نہیں دیکھا۔ ہم اسمبلی کے اندر اور باہر کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفندیار ولی نے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ صادق سنجرانی کو تبدیل کیا جانا چاہیے، اپوزیشن نے یہ اقدام نہ اٹھایا تو عوام اعتماد نہیں کریگی۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات