سرینا ہوٹل کا ٹور ڈی خنجراب میں شرکت کرنے والی غیر ملکی اور قومی کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیہ

بدھ 26 جون 2019 23:49

سرینا ہوٹل کا ٹور ڈی خنجراب میں شرکت کرنے والی غیر ملکی اور قومی کھلاڑیوں ..
گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) سرینا ہوٹل نے ٹور ڈی خنجراب میں شرکت کرنے والی غیر ملکی اور قومی کھلاڑیوں کے اعزاز میں بدھ کو عشائیہ دیا۔

(جاری ہے)

عشایئے میں گلگت اسمبلی کے اراکین، ضلعی انتظامیہ کے حکام، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے حکام، سول اور ملٹری حکام سمیت سری لنکا اور افعانستان کے سائیکلسٹ سمیت پاکستان کے دس ٹیموں کے کھلاڑی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خوبصورت گیت،رقص اور مقامی ڈانس بھی پیش کیا گیا جس سے لوگ خوب محظوظ ہوئے۔