ٹوئر ڈی خنجراب سائیکلنگ ریس میں کئے گئے سکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں،

ہمارے کھلاڑی بھر پور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے سری لنکا سائیکلنگ ٹیم کے کوچ کی اے پی پی سے گفتگو

بدھ 26 جون 2019 23:49

ٹوئر ڈی خنجراب سائیکلنگ ریس میں کئے گئے سکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں،
گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) سری لنکا سائیکلنگ ٹیم کے کوچ نے بونے جایویرا نے کہا ہے کہ دوسری ٹوئر ڈی خنجراب سائیکلنگ ریس میں کئے گئے سکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں اور ہمارے کھلاڑی ایونٹ کے لئے بھر پور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے لئے حکومت کی جانب سے اچھے انتظامات کئے گئے ہیں اور ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی ہے اور ٹائٹل جیتنے کے لئے ہمارے کھلاڑی سر توڑ کوشش کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ ٹف ضرور ہے لیکن ہمارے کھلاڑی اس طرح کے ایونٹ کرنے کے عادی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کا پاکستان کا دوسرا دورہ ہی2000میں وہ بطور سائیکلسٹ یہاں آیا تھا اور 19سال بعد بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہیں۔