پاکستانی ٹیم کو بنگلادیشی ٹیم سے خطرہ پیدا ہو گیا

بنگلادیش اور پاکستان دونوں کے 7سات پوائنٹس ہیں لیکن بنگلادیش کا نیٹ رن ریت زیادہ ہونے کی وجہ سے پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر اس سے نیچے ہے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 26 جون 2019 23:58

پاکستانی ٹیم کو بنگلادیشی ٹیم سے خطرہ پیدا ہو گیا
لندن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون2019ء) پاکستانی ٹیم کو بنگلادیشی ٹیم سے خطرہ پیدا ہو گیاہے۔ بنگلادیش اور پاکستان دونوں کے 7سات پوائنٹس ہیں لیکن بنگلادیش کا نیٹ رن ریت زیادہ ہونے کی وجہ سے پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر اس سے نیچے ہے۔ اگر پاکستان سیمی فائنل مین پہنچنا چاہتا ہے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان اپنے باقی دونوں میچز جیتے جبکہ پاکستان کم از کم ایک میچ ہارے ورنہ نیٹ رن ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے بنگلادیش کی پوزیشن پاکستان کی نسبت بہتر ہو گی۔

دوسری جانب ورلڈ کپ 2019میں پوائنٹس ٹیبل میں پاکستان کی پوزیشن بہتر ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ جیتنے کے بعد پاکستان 7پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے ساتھ میچ سے پہلے پاکستان ساتویں نمبر پر تھا جبکہ افغانستان، ویسٹ انڈیز اور ساؤتھ افریقہ پاکستان سے نیچے تھے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے نیوزی لینڈ سے میچ جیت کر سری لنکا کو ایک نمبر نیچے دھکیل کر چھٹی پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ سری لنکا جو کہ چھٹے نمبر پر تھی اب ساتویں نمبر پر چلی گئی ہے۔

پاکستان کے ابھی تک 7میچز ہو چکے ہیں جن میں پاکستان نے 3میچز میں کامیابی حاصل کی اور 3میں قومی ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 1میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا۔پاکستان اس وقت چھٹے نمبر پر موجود ہے جبکہ بنگلادیش 7پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، انگلینڈ 8پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، بھارت 9پوائنٹس کے ساتھ تیسرے ، نیوزی لینڈ 11پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور آسٹریلیا 12پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔ یاد رہے کہ آج پاکستان اور نوزی لینڈ کا آمنا سامنا ہوا، نیوزی لینڈ جو ورلڈ کپ میں ابھی تک تمام میچز جیتتا آرہا تھا آج پاکستان کے ہاتھوں 6وکٹوں سے ہار گیا۔ 
پوائنٹس بورڈ
پوائنٹس بورڈ