اے پی سی میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف سخت موقف اپنانے کی مخالفت

پارلیمان کو کمزور کیا گیا تو ملک میں تیسری قوت آجائے گی، پاکستان پیپلز پارٹی کا موقف

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 27 جون 2019 00:08

اے پی سی میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف سخت موقف اپنانے کی مخالفت
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون2019ء) ذرائع کے مطابق آج اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف سخت موقف اپنانے کی مخالفت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کے خلاف سخت گیر موٴقف کی اے پی سی میں مخالفت کی گئی ہے۔ پیپلز پارٹی نے موٴقف دیا ہے کہ پارلیمان کو کمزور کیا گیا تو ملک میں تیسری قوت آجائے گی، ان ہاوٴس تبدیلی کی تجویز پر مولانافضل الرحمان برہم ہوگئے، ان کا کہنا تھا کہ یہ خوف ہے تو پھرہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہیں۔

اس حوالے سے وزیراعظم کی مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے آج ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے پی سی مسلسل 10گھنٹے جاری رہنے کے بعد ناکام ہو گئی ہے، اپوزیشن کا شو 12بجے شروع ہوا لیکن 10گھنٹے بعد بھی انہیں اقتدار کا چاند نظر نہ آسکا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کرتب دکھانے والے سیاسی اداکار اے پی سی میں پہنچے لیکن اے پی سی والوں نے کرپشن لفظ کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اے پی سی کا اعلامیہ سب نے دیکھ لیا ہے، حکومت گرانے کی باتیں کرنے والے اکٹھے ہو کر بھی کچھ نہ کر سکے، حکومت گرانے اور دھمکیاں دینے والے ایک بیانیے پر متفق نہ سکے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی بقا کرپشن سے جڑی ہے لیکن آج اے پی سی مسلسل 10گھنٹے جاری رہنے کے بعد ناکام ہو گئی۔دوسری جانب سینئیر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان صادق سنجرانی کو ہٹوا کر اپنے بھائی کو چئیرمین سینٹ بنوانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان جمیعت علماء اسلام ف کے رکن غفور حیدری یا اپنے بھائی مولانا عطاالرحمان کا نام چئیرمین سینٹ کے لیے پیش کرنا چاہتے ہیں۔ شاہد مسعود نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ صادق سنجرانی کو چئیرمین سینٹ کے عہدے سے ہٹوانے میں مولانا فضل الرحمان کا یہی فائدہ ہے کہ وہ یا تو یہ کہیں گے کہ جیسے صادق سنجرانی کا تعلق بلوچستان سے ہے ویسے ہی ان کی جگہ بلوچستانسے تعلق رکھنے والے اہم سیاستدان اور جمیعت علماء اسلام ف کے رکن غفور حیدری یا خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے اپنے بھائی مولانا عطاالرحمان کو چئیرمین سینٹ بنا دیا جائے۔