محمد حفیظ کو اگلے میچز کیلئے ڈراپ کیے جانے پر غور
آل راونڈر کے مسلسل تین میچز میں غیر ذمے دارانہ انداز میں آوٹ ہونے پر ٹیم مینیجمنٹ شدید نالاں
محمد علی جمعرات 27 جون 2019 00:11
(جاری ہے)
اسی باعث اب انہیں اگلے میچز میں باہر بٹھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے 33ویں میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 6وکٹوں سے شکست دیکر اپنی سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں مزید بڑھا لیں ۔کیویز کے 238رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے لیے فخر زمان اور امام الحق پر مشتمل گرین شرٹس نے اننگز کا آغاز کیا تو تیسرے ہی اوور میں 19 رنز پر فخرزمان کیچ آﺅٹ ہوگئے، انہوں نے 2 چوکوں کی مدد سے 9 رنز بنائے جب کہ 44 کے مجموعے پر امام الحق بھی چلتے بنے، وہ 19 رنز بنا سکے۔نئے آنے والے بیٹسمین محمد حفیظ اور بابراعظم نے تیسری وکٹ کی شراکت میں قیمتی 66 رنز جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا تاہم جب مجموعی سکور 110 پر پہنچا تو محمد حفیظ 32 رنز بناکر بابر اعظم کا ساتھ چھوڑ گئے۔اس سے قبل ایجبسٹن گراﺅنڈ،برمنگھم میں کھیلا جارہا میچ ایک گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا تو مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا۔میچ کے دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر مارٹن گپٹل محمد عامر کا شکار بن گئے، وہ صرف 5 رنز بناسکے،کولن منرو بھی 12رنز بناکر شاہین آفریدی کی گیند پر حارث سہیل کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے، 38 کے مجموعے پر روز ٹیلر 3 رنز بناکر شاہین آفریدی کی گیندپر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے،ٹام لیتھم بھی صرف ایک رن بنا کر شاہین آفریدی کی تیسری وکٹ بنے ،جمی نیشم اور کین ولیمسن نے پانچویں وکٹ کیلئے37رنز جوڑے جس کے بعد ولیمسن 41رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بنے،نیشم اور گرینڈہوم نے پاکستانی بولرز کے سامنے بھرپور مزاحمت کی اور چھٹی وکٹ کی شراکت میں132رنز جوڑے اور اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، ڈی گرینڈ ہوم 64رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے،پاکستانی بولرز نے آخری 10 اوورز میں 85 رنز دیے اور صرف ایک وکٹ حاصل کی، نیوزی لینڈ کے آل راﺅنڈر جیمز نیشم نے بحرانی کیفیت میں شاندار بیٹنگ کی اور 97 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ محمد عامر اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ فاسٹ بولر وہاب ریاض ایک بار پھر مہنگے ثابت ہوئے، انہوں نے 10 اوورز میں 55 رنز دیے اور کوئی وکٹ نہ لے سکے۔ محمد عامر اس میچ میں سب سے زیادہ 67 رنز دینے والے بولر تھے۔آج کے میچ کے لیے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، گیارہ رکنی ٹیم امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حارث سہیل، کپتان سرفراز، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، وہاب ریاض اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے گرین شرٹس کی جیت ضروری ہے اور اگر کیوی ٹیم میچ جیت گئی تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائےگی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
-
محمد رضوان کے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ سے محروم ہونے کا امکان
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ میں دلچسپ مقابلے جاری، (کل) مزید 4 میچ کھیلے جائیں گے
-
ارسلان ایش ویزا مسائل کے باعث دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم
-
آئی پی ایل، لکھنو سپر جائنٹس نے چنائی سپرکنگز کو6 وکٹوں سے ہرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.