روس کی امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لئے ثالثی کی پیشکش

جمعرات 27 جون 2019 11:16

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2019ء) روس نے امریکہ اور ایران سے کشیدگی کم کرنے کے لئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران امریکہ کشیدگی میں طاقت کا استعمال ایک بین الاقوامی تنازعہ بنے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عرب ریاستوں کو بھی خطے میں طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات کی حمایت کرنی چاہیے، طاقت کا استعمال مشرق وسطیٰ سمیت دیگر علاقوں کے لیے نقصان دہ ہوگا۔

سرگئی لاوروف نے کہا کہ امریکہ اور ایران نو ریٹرن جیسے خطرناک موڑ سے گریز کریں اور بات چیت کی میز پر آئیں۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک الٹی میٹم، پابندیوں اور بلیک میلنگ کی پالیسی سے اجتناب کریں۔ انہوں نے کہا کہ عرب ریاستوں کو بھی خطے میں طاقت کے استعمال کی بجائے مذاکرات کی حمایت کرنی چاہیے۔