ٹرمپ اپنے دور اقتدار میں ذاتی فوائد حاصل کررہے ہیں، امریکی کانگریس کے رکن وینستے غنزالزکا عرب امریکن کلچرل سوسائٹی کے استقبالیہ سے خطاب

جمعرات 27 جون 2019 11:16

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2019ء) امریکی کانگرس کے رکن نے کہا ہے کہ ٹرمپ اپنے دور اقتدار میں ذاتی فوائد حاصل کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

عرب امریکن کلچرل سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمبرگ ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے امریکی کانگریس میں خارجہ امور اور فنانس کمیٹی کے رکن وینستے غنزالز نے کہا کہ امریکی صدر اپنے دور اقتدار میں بزنس ڈیل کے ذریعے ذاتی مالی فوائد کے حصول میں مصروف ہیں اور امریکی سرحدوں پر دیوار کی تعمیر بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پہلے سے باونڈریز موجود ہیں، اس لئے اس دیوار کی کوئی ضرورت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں ہمیشہ دیواروں کے خلاف مزاحمت ہوئی بھی، یورپ میں بھی اس کی شدید مخالفت کی گئی، اس لئے میں ذاتی طور پراس دیوار کے بننے کا سخت مخالف ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں کانگریس کے اندر اور کمیٹی میں اس اقدام کی بھرپور مخالفت کرتا رہوں گا۔