مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

جمعرات 27 جون 2019 11:54

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2019ء) مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع اسلام آباد میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان عادل رحمن داس کو گزشتہ شام ضلع میں بیج بہاڑہ کے علاقے سرہامہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔ مقامی افراد نے میڈیا کو بتایا کہ عادل رحمن کی لاش ضلع میں سرہامہ کے علاقے بوم ٹینگ میں ایک پہاڑ کی چوٹی سے ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :