قاضی گنڈ میں بھارتی فوجیوںکی تلاشی اور محاصرے کی کارروائی

جمعرات 27 جون 2019 11:54

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2019ء) مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی فوجیوںنے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقے قاضی گنڈ میں تلاشی اور محاصرے کی بڑی کارروائی شروع کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقوں ڈار محلہ، بونی گام اور ہرگام ناسو کامحاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔ آخری اطلاعات ملنے تک فوجی کارروائی جاری تھی۔