جمہوریہ چیک کے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگئی

جمعرات 27 جون 2019 12:32

پراگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2019ء) جمہوریہ چیک کے وزیراعظم ایندریج بابس کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگئی ہے۔ ارب پتی تاجر وزیر اعظم کو یورپی یونین کے ساتھ سبسیڈیز کے معاملہ پر کرپشن کے الزامات کا سامنا تھا۔

(جاری ہے)

بائیں بازو کی کیمونسٹ پارٹی اور سوشل ڈیموکریٹس نے وزیر اعظم ایندریج بابس کی حمایت کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کے خلاف ووٹ دیا۔ 200 ارکان کی پارلیمنٹ میں 85 ارکان نے وزیر اعظم کے خلاف ووٹ دیا۔ عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کے لئے 100 سے زائد ووٹوں کی ضرورت تھی۔ وزیراعظم ایندریج بابس کی اے این او پارٹی کو بائیں بازو کی جماعتوں کی حمایت حا صل ہے۔