سیکورٹی فورسز نے حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش ناکام بنا دی ہے، وینزویلا کے صدر نکولس میدرو کا ٹیلی وژن پر خطاب

جمعرات 27 جون 2019 12:32

کراکس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2019ء) وینزویلا کے صدر نکولس میدرو نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش ناکام بنا دی ہے۔

(جاری ہے)

ٹیلی وژن پر اپنے نشریاتی خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکومت گرانے کی کوشش کرنے والے مجرموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو وینزویلا میں جمہورت کا خاتمہ کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر جواین گیدو نے امریکہ،کولمبیا اور چلی کی مدد سے حکومت کے خاتمہ کی سازش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :