ٹورڈی خنجراب سائیکل مقابلے میں شامل سائیکلیسٹس کا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں شاندار استقبال

جمعرات 27 جون 2019 14:01

ٹورڈی خنجراب سائیکل مقابلے میں شامل سائیکلیسٹس کا قراقرم انٹرنیشنل ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2019ء) ٹورڈی خنجراب سائیکل مقابلے میں شامل سائیکلیسٹس کا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں شاندار استقبال کیاگیا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے بھی سائیکل چلاتے ہوئے ان کے ہمراہ قراقرم یونیورسٹی تک آکر سائیکلسٹس کی حوصلہ افزائی کی ۔

(جاری ہے)

قراقرم یونیورسٹی میں ٹورڈی خنجراب سائیکل مقابلہ سمیت ٹوپی شانٹی ڈے کے حوالے سے رنگارنگ تقریب کا اہتمام کیاگیا۔

جس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن، سپیکر جی بی اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد،وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ ،وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی ڈاکٹر محمد نعیم خان ،ریکٹر اسلامک یونیورسٹی ،صوبائی وزاء،سول وعسکری آفیسران ،یونیورسٹی کے منیجمنٹ و فیکلٹی ممبران سمیت طلبہ وطالبات کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :