قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس میں دو روزہ عالمی کانفرنس کل شروع ہو گی

جمعرات 27 جون 2019 14:01

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس میں مونٹیئرنگ، ایکوٹورزم اینڈ ہوسپٹیلٹی منیجمنٹ پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس کل سے شروع ہوگی۔نٹیرنگ،ایکوٹوریزم اینڈ ہوسپٹیلٹی منیجمنٹ پر ہونے والی دو روزہ عالمی کانفرنس میں ملکی وبین الاقوامی مقررین ،ماہرین تعلیم وتحقیق سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریںگے ۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں ماہرین تعلیم و تحقیق مختلف موضوعات پر اپنے تحقیقی مقالے پیش کریںگے ۔کانفرنس کے حوالے سے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ نے کہاکہ ٹورزم، ہاسپٹیلٹی اور ہوٹلنگ پر ہونے والی بین الاقومی کانفرنس جہاں گلگت بلتستان میں ٹورزم کی ترقی میں مددگار ثابت ہوگا وہیں پر گلگت بلتستان کی تاریخ ، رسم ورواجاور علاقائی تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :