مدرسوں کے بچے حسن و اخلاق کا پیکر اور اسلامی طرزِ زندگی کا نمونہ ہوتے ہیں، مولانا ارشد الحسینی

جمعرات 27 جون 2019 14:15

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2019ء) مدارس سے فارغ التحصیل طلباء معاشرے میں فروغ اسلام اور تبلیغ دین کا فریضہ انجام دیتے ہیں، مدرسوں کے پڑھے بچے حسن و اخلاق کا پیکر اور اسلامی طرزِ زندگی کا نمونہ ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم ِ دین مولانا ارشدالحسینی نے مدرسہ امام ابو خنفیہ ؒ گوہر آباد میں درس بخاری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں قرآن و حدیث کا علم حاصل کرنے والے خوش نصیب ہیں، دنیا اور آخرت میں کامیابی کی چابی الله تعالی کا دین اور اس دین کی تبلیغ ہے۔ مولانا ارشدالحسینی نے کہا کہ پاکستان میں مدرسوں کے فارغ التحصیل لاکھوں طلبہ مختلف شعبہ زندگی میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور وہ الله کے بتائے ہوئے اصولوں کو سامنے رکھ کر زندگی بسر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر کے طلبہ اپنی مدد آپ کے تحت قرآن و حدیث کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور علماء ان بچوں کو مفت تعلیم دے رہے ہیں۔ مولانا ارشدالحسینی نے مدرسہ امام ابو حنیفہ ؒکے طلباء کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :