سائبیریا میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران بلڈنگ سے ٹکرا گیا، عملے کے 2 ارکان ہلاک

جمعرات 27 جون 2019 14:46

سائبیریا میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران بلڈنگ سے ٹکرا گیا، عملے کے ..
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2019ء) روس کے علاقے سائبیریا میںمسافر طیارہ ایئرپورٹ کے رن وے پر لینڈنگ کے دوران بلڈنگ سے ٹکرا گیا جس کے باعث ایئرپورٹ پر آگ لگنے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق بریاتیا کی ضلعی حکومت نے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک مسافر طیارہ اے این 24 مشرقی سائبیریا کے شہر اولان اوڈی سے سائبیریا آرہا تھا کہ نزنینگارسک ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران ایئرپورٹ کی عمارت سے ٹکرا گیا جس سے طیارے نے آگ پکڑ لی۔ جہاز میں ایک بچے سمیت43 مسافر سوار تھے جو محفوظ رہے تاہم عملے کے 2ارکان ہلاک ہو گئے۔حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :