پاکستان میں مویشیوں کی بیماری منہ کھر پر قابو پانے کیلئے اقدامات پر وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے لئے اقوام متحدہ کا ایڈورڈ سوما ایوارڈ

جمعرات 27 جون 2019 15:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2019ء) عالمی ادارہ خوراک کی طرف سے پاکستان میں مویشیوں کی بیماری منہ کھر (ایف ایم ڈی) پر قابو پانے کے اقدامات پر وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کو ایڈورڈ سوما ایوارڈ دیا گیا ہے۔ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ میں اینیمل ہسبنڈری کمشنر ڈاکٹر خورشید احمد نے یہ ایوارڈ وصول کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان نے عالمی ادارہ خوراک کے تعاون سے ایف ایم ڈی پروگرام کو کامیابی سے نافذ کیا جس کے باعث منہ کھر کی بیماری میں بتدریج کمی واقع ہوئی ہے۔ منہ کھر کی بیماری کے تدارک کیلئے وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی نے ایف اے ڈبلیو سے مل کر مؤثر حکمت عملی کے تحت کام کیا۔ اس حوالہ سے ملک بھر میں 533 سرکاری ویٹرنریز میں 55 سینئر سرکاری ویٹرنری افسروں سمیت 486 طلباء و فیکلٹی ممبران کو تربیت فراہم کی گئی جنہوں نے منہ کھر کی بیماری کے سدباب کیلئے جدید سائنسی طریقوں کے مطابق شہریوں کی مدد کی۔ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کو منہ کھر کی بیماری کو کنٹرول کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات کے پیش نظر ایڈورڈ سوما ایوارڈ سے نوازا گیا۔