Live Updates

حکومت اور اپوزیشن دونوں کو گھر جانا پڑ سکتا ہے

اگر ملک کے حالات ٹھیک نہ ہوئے، اپوزیشن رہنما کرپشن کیسز کی نمائندگی نہ کر سکے تو پھر اپوزیشن اور حکومت دونوں فارغ ہوں گے۔ سابق وفاقی وزیر کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 27 جون 2019 15:37

حکومت اور اپوزیشن دونوں کو گھر جانا پڑ سکتا ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جون 2019ء) : سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی آل پارٹی کانفرنس سے کچھ بھی نہیں نکلنا۔میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی نا اہلیت کی وجہ سے اس وقت عوام جس اذیت میں مبتلا ہے۔اور اس اذیت میں ہر ہفتہ درجہ بدرجہ اضافہ ہوتا جا رہا ہے اگر یہ اضافہ اسی طرح جاری رہا اور اپوزیشن بھی اپنے کرپشن کیسز کے سائے تلے دبی رہی اور اس کی ٹھیک طرح سے نمائندگی نہ کر پائی تو پھر حکومت اور اپوزیشن دونوں کے لیے خبر ہے کہ آپ دنوں فارغ ہیں۔

شیخ وقاص کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں بہت کچھ ہو سکتا ہے اور جو صورتحال ہے اس میں اپوزیشن اور حکومت دونوں کو گھر جانا پڑ سکتا ہے۔جب کہ اسی حوالے سے سینر صحافی مجیب الرحمن شامی نے ٹویٹ کیا ہے کہ اپوزیشن اگرکوئی ایسی تحریک چلاتی ہےکہ ہم حکومت کونہیں چلنےدیں گےتواس کا یہی مطلب ہوگا کہ آپ مارشل لاء کودعوت دےرہےہیں اورجب بھی کوئی یہ دعوت دےگا ہم اس کی سختی سےمخالفت کریں گے، جس طرح دھرنوں کےدنوں میں پی ٹی آئی کی کی۔

(جاری ہے)

آج بھی طاقت کےذریعے حکومت بدلنے کی ہر کوشش کی مخالفت کریں گے۔
واضح رہے گزشتہ روز آل پارٹیز کانفرنس بھی منعقد ہو گئی جس سے بہت زیادہ توقعات کی جا رہی تھیں مگر اس کے اعلامیے میں وہی گھسی پٹی باتیں کی گئی ہیں جو آج سے کئی بار پہلے سیاسی پارٹیاں کرتی چلی آ رہی تھیں۔یہی وجہ ہے کہ اب حکوتی وزرا اور ارکان کو اپوزیشن پر تنقید کرنے کاموقع مل گیا ہے کہ یہ لوگ اپنے اپنے مفادات کی جنگ میں ہیں اور انہیں عوام کاکوئی درد نہیں ہے۔

آل پارٹیز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کو نوازشریف اورآصف زرداری کی بقاءکا مسئلہ قرار دیا ہے جب کہ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز پر نفرت انگیز تقاریر کرنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ کئی مسائل پر اپوزیشن میں آپس میں اختلافات ہیں، نواز شریف اور آصف زرداری پر الزامات ثابت ہو چکے ہیں اور اے پی سی کے سامنے سب سے بڑا مسئلہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے قائدین کی بقا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات