گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں حافظ انجم محمود کے فن پاروں کی نمائش

جمعرات 27 جون 2019 15:43

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2019ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں نامور مصور حافظ انجم محمود کے فن پاروں کی 2روزہ نمائش کا آغاز ہو گیا۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی ڈاکٹر ناصر امین تھے جبکہ اس موقع پر مختلف شعبہ جات کے ڈینز، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس اور انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے طلبا ء و طالبات بڑی تعداد میں موجود تھے۔ حافظ نامہ کے عنوان سے مذکورہ نمائش انسٹیٹیو ٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کی جانب سے منعقد کی جا رہی ہے جو آج (جمعہ)شام 5بجے تک جاری رہے گی۔ نمائش میں حافظ انجم محمود کے آرٹ ورک اور مصوری کے درجنوں نادر و نایاب فن پارے عوامی دلچسپی کیلئے رکھے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :