یونیورسٹی کالج آف منیجمنٹ اینڈ سائنسزکو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے،ڈائریکٹر کیمپس خانیوال ڈاکٹر زاہد چوہان

جمعرات 27 جون 2019 15:55

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2019ء) ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر زاہد چوہان نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کالج آف منیجمنٹ اینڈ سائنسزکے انتظامی امور میں بہتری لاکر اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے تاکہ علاقہ میں اعلیٰ معیاری تعلیم کو فروغ دیا جاسکے اور یہاں کی نوجوان نسل تعلیم حاصل کرکے عصر حاضر کے چیلنجوں کا بھرپور طریقہ سے مقابلہ کرسکے۔

یہ بات انہو ںنے فکیلٹی ممبران کے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کہی جو ان کی صدارت میں ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمدسلمان ‘کیمپس کوآرڈی نیٹر مہرین عوان ‘پی آر او واصفہ رانی بھی موجود تھے ۔ ڈائریکٹر کمیپس نے کہا کہ یونیورسٹی کی لائبریری ‘کمپیوٹر لیب او رسائنس لیبارٹری کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے فیکللٹی ممبران پر زور دیا کہ وہ اپنی تدریسی صلاحیتوں کو بھرپور طریقہ سے استعمال میں لاکر طلباء وطالبات میں تحقیقی صلاحیتوں کو اجاگر کریں تاکہ وہ عالمی سطح پر زندگی کے تمام شعبوں میں بہتر طور پر مقابلہ کرسکیں۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلمان ادارہ ہذا کی نصابی وغیر نصابی سرگرمیو ںبارے تفصیلی بریفنگ دی اوراساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ نتائج میں مزید بہتری لانے کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں وقف کردیں اور طلباء وطالبات میں ملک وقوم کی خدمت کا شعور بھی بیدار کریں ۔

متعلقہ عنوان :