Live Updates

اے پی سی اپوزیشن جماعتوں کی مال بچائو مہم تھی، عالیہ حمزہ ملک

جمعرات 27 جون 2019 16:05

اے پی سی اپوزیشن جماعتوں کی مال بچائو مہم تھی، عالیہ حمزہ ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2019ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹیکسٹائل عالیہ حمزہ ملک نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اے پی سی میںکسی لائحہ عمل پر متفق نہیں ہو سکیں، ان کے چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے مطالبے سے عوام کو کیا ملے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے مطالبے پر چیئرمین سینیٹ کو تبدیل کرنے سے عوام کو کیا فائدہ ہوگا، اے پی سی اپوزیشن کی مال بچائو مہم تھی جس کا حال عوام نے دیکھ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی اپوزیشن کی گیدڑ بھبکیاں ہیں جس میں وہ کسی لائحہ عمل پر متفق نہیں ہو سکے، عوام وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور رہیں جبکہ حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات