گیس صارفین کےبلوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا، عمر ایوب

کسانوں کوبجلی کی مد میں ٹیوب ویلز پر بھاری سبسڈی دی جا رہی ہے، گیس اوربجلی کی قیمتیں سابق حکومت کی وجہ سے بڑھ رہی ہیں۔ قومی اس اسمبلی میں اظہار خیال

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 جون 2019 16:35

گیس صارفین کےبلوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا، عمر ایوب
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جون 2019ء) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ گیس صارفین کے بلوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا، کسانوں کو بجلی کی مد میں ٹیوب ویلز پر بھاری سبسڈی دی جا رہی ہے، گیس اوربجلی کی قیمتیں سابق حکومت کی وجہ سے بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے قومی اس اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومت نے ہماری حکومت کے لئے سرنگیں بچھائیں۔

بجلی کی قیمتیں بڑھنے پر اپوزیشن والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ سابق حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے گیس اوربجلی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گیس کے صارفین کے بلوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔ کسانوں کو بجلی کی مد میں ٹیوب ویلز پر بھاری سبسڈی دی جا رہی ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی نے گیس کے گھریلو صارفین کے لیے قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی. ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے گیس 190 فیصد تک مہنگی کردی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ اس کے علاوہ دیگر تمام کیٹیگریز کے لیے گیس کی قیمتوں میں31 فیصد سے زیادہ اضافے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

گیس کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط میں شامل تھا، گیس کی قیمتوں میں اضافے سے حکومت کو 500 ارب روپے سے زیادہ ریونیو حاصل ہوگا۔ حکومت دسمبر میں گیس کی قیمتوں کا دوبارہ جائزہ لے گی۔ دوسری جانب بجلی کی قیمتوں میں بھی ایک ماہ کیلئے10 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے اور اس بار بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔

صارفین کو آئندہ ماہ بلوں میں 1 ارب 20 کروڑ اضافی ادا کرنا ہوں گے تاہم کے الیکٹرک کے صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا. بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں کیا گیا، مئی میں بجلی کی پیداواری لاگت 5 روپے 14 پیسے فی یونٹ رہی، مئی میں ریفرنس فیول لاگت 5 روپے 4 پیسے تھی۔