Live Updates

شہباز شریف کی جانب سے وزیراعظم کے حوالے سے ریمارکس حکومت اور اپوزیشن ارکان آمنے سامنے

جمعرات 27 جون 2019 17:27

شہباز شریف کی جانب سے وزیراعظم کے حوالے سے ریمارکس حکومت اور اپوزیشن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2019ء) قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن ارکان ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے اور دونوں طرف سے ایک دوسرے پر شدید تنقید کے ساتھ ساتھ نعرے بازی کی گئی‘ اس دوران وزیراعظم عمران خان بھی ایوان میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے بعض الفاظ سپیکر نے کارروائی سے حذف کئے تو اپوزیشن ارکان کے احتجاج کیا جس کے بعد حکومتی اور اپوزیشن بنچوں کے ارکان کھڑے ہوگئے اور ایوان میں نعرے بازی شروع ہوگئی تاہم سپیکر نے معاملے کی نزاکت کو سنبھالتے ہوئے فوری طور پر ماحول کو بہتر بنایا اور ایوان میں کٹوتی کی تحاریک پر رائے شماری شروع کرادی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات