حکومت عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے، حکومت وکلاء برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرے گی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملتان ہائیکورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار کے وفد سے گفتگو

جمعرات 27 جون 2019 17:27

حکومت عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے، حکومت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے، حکومت وکلاء برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرے گی۔ انہوں نے یہ بات وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کے ہمراہ ملتان ہائیکورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو ان سے ملاقات کی۔

وکلاء نے وزیر خارجہ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں وکلاء برادری کو درپیش مسائل کا پورا ادراک ہے، حکومت، وکلاء برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔ وزیر خارجہ نے وکلاء برادری کو ان کے مسائل، ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے ملتان ہائیکورٹ بار و ڈسٹرکٹ بار کیلئے الگ الگ چیک بھی دیئے۔ یہ چیک عارف کمال نون ایڈووکیٹ ممبر پنجاب بار کونسل جنوبی پنجاب نے وصول کئے۔