کمپنی کی گاڑ ی ہتھیانے والے جعلساز کیخلاف مقدمہ درج

جمعرات 27 جون 2019 17:59

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2019ء) دھوکہ دہی اور خیانت مجرمانہ سے کمپنی کی گاڑ ی ہتھیانے والے جعلساز کیخلاف سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

مرزا محمد اسلم ولد غلام محمد نے پولیس کو بتایا کہ فیڈر پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی نے ڈاکٹر شوکت رحمن ولد عبدالرحمن ساکن اسلام آباد کو ایریا سیلز مینجر بھرتی کررکھا تھا اور اس کو کار نمبر CZ 859روبرو گواہان دے رکھی تھی،جبکہ اچھی کارکردگی نہ ہونے پر ڈاکٹر شوکت رحمن کو کمپنی نے فارغ کردیا۔ انہوں نے مزید بتایا کی جب اس کوگاڑی واپس کرنے کا کہا، جس پر ڈاکٹر شوکت رحمن گاڑی واپس کرنے سے انکارکر دیا۔ سب انسپکٹر احمد نواز نے مقدمہ درج کر کے جعلساز کی تلاش شروع کردی ہے۔