راولپنڈی پولیس کی کارروائی،25ملزمان گرفتار

ملزمان سے 3870گرام چرس،59لیٹر شراب،40بوتل شراب، 4پستول ،رائفل ، پستول 9ایم ایم ، گولیاں اور راوند سمیت سامان آتش بازی برآمد

جمعرات 27 جون 2019 23:39

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2019ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں ،غیر قانونی گیس ری فلنگ اور آتش بازی کرنے والوںکے خلاف کاروائی میں25ملزمان گرفتار کر کی3870گرام چرس،59لیٹر شراب،40بوتل شراب، 4پستول 30بور مع31روند،2 12بور رائفل مع 5روند، 1 پستول 9ایم ایم مع 6رونداور سامان آتش بازی برآمد کرلئے تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے رمضان سے 1600گرام چرس ، تھانہ ویسٹریج پولیس نے بابر سے 1200گرام چرس ، تھانہ پیرودھائی پولیس نے امین سی220گرام چرس ، تھانہ رتہ امرال پولیس نے دلاور سے 400گرام چرس ، تھانہ جاتلی پولیس نے وحید سی300 گرام چرس ، تھانہ مری پولیس نے افراہیم سی150گرام چرس ، تھانہ رتہ امرال پولیس نے ظہیر سی30لیٹر شراب ، بلاول سے 5لیٹر شراب، تھانہ نصیر آباد پولیس نے رحیم سے 2لیٹر شراب ،تھانہ گوجر خان پولیس نے ساجد سے 12لیٹر شراب، تھانہ روات پولیس نے قاصدسی5لیٹر شراب، تھانہ صادق آباد پولیس نے عمران سے 40بوتل شراب ، تیمور سی5لیٹر شراب ، تھانہ پیرودھائی پولیس نے رشید سے 1 پستول30بور مع 3روند ،تھانہ وارث خان پولیس نے وقاص سے 1 پستول30بور مع 3روند ، امین سے 1 پستول30بور ، تھانہ صادق آباد پولیس نے اصغر سے 1 پستول30بور مع 5روند ، تھانہ سٹی پولیس نے نوید سے 20روند پستول 30بور ، تھانہ مری پولیس نے ابوطالب سے 1 پستول 9ایم ایم مع 6روند ، تھانہ مری پولیس نے نقاش سے 1 رائفل 12بور مع2روند ، شہتاب سے 1 رائفل 12بور مع 3روند ، تھانہ رتہ امرال پولیس نے احمد علی کو غیر قانونی طور پر گیس سلنڈر ری فلنگ کرتے معہ آلات ری فلنگ ، تھانہ کہوٹہ پولیس نے جواد سے 12 اسٹار سٹیک ،12 انار ، 12 ٹرین سامان آتش بازی برآمد کرلیا۔