Live Updates

حکومت 22 کروڑ عوام کو نشان عبرت بنانے پر تلی ہوئی ہے، حنا ربانی کھر

حکومت نے پہلے سلیکٹر بجٹ پیش کیا پھر اپنی مرضی کی تحاریک منظور کر لیں، نفیسہ شا ہ عمران خان ملک میں یک جماعتیں آمریت کی راہ ہموار کر رہے ہیں،اپوزیشن کی کٹوتی کی تحاریک مسترد کر کے من مانی کی نئی مثالیں قائم کی گئیں،پارلیمنٹ ہائوس کے باہرمیڈیاسے گفتگو

جمعرات 27 جون 2019 23:51

حکومت 22 کروڑ عوام کو نشان عبرت بنانے پر تلی ہوئی ہے، حنا ربانی کھر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی و سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہاہیکہ حکومت 22 کروڑ عوام کو نشان عبرت بنانے پر تلی ہوئی ہے،قبائلی علاقوں کے انتخابات کو متنازعہ نہ بنا یا جائے،اپوزیشن کی کٹوتی کی تحریکوں کو مسترد کر کے سپیکر نے اپنی حکومت کی نا اہلی پر مہر لگا دی جبکہ نفیسہ شا کاکہنا تھا کہ آدھا ملک آفت کا شکار ہے لیکن سپیکر کو حکومتی ارکان کے ساتھ عشائیہ میں پہنچنے کی جلدی تھی اسلیئے ایوان میں اہم مسائل پر اپوزیشن کی بات بھی نہیں سنی گئی،حکومت نے پہلے سلیکٹر بجٹ پیش کیا پھر اپنی مرضی کی تحاریک منظور کر لیں۔

پارلیمنٹ ہائوس کے باہرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن کی کٹوتی کی تحاریک مسترد ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم کے خلاف باتیں کرنے والوں کو خود یہ سکیم لاتے ہوئے زرا بھی شرم نہیں آئی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ و زیراعظم نے کہا کہ بجلی گیس کی قیمتیں تب بڑھتی ہیں جب حکمران چور ہوں تو موجودہ صورتحال میں وزیراعظم چور ہی ثابت ہوگئے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئیگا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ زراعت اور دیگر شعبوں کی بہتری کیلیے اپوزیشن خصوصا پیپلز پارٹی کی تجاویز کو نظر انداز کیا گیا ۔پیپلز پارٹی کے بار بار مطالبے کے باوجود ہمارے دو ارکان کو ایوان میں نہیں بلایا گیا ۔

جس طرح یہ حکومت بجٹ منظور کرانا چاہتی ہے دنیا بھر میں اسکی کوئی مثال نہیں ۔یہ کیسی ریاست مدینہ ہے جہان اختلاف رائے کی کوئی اہمیت ہی نہیں ،حکومت اپوزیشن کی اہمیت سے بالکل بھی آگاہ نہیں۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران خان ملک میں یک جماعتیں آمریت کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔اپوزیشن کی کٹوتی کی تحاریک مسترد کر کے من مانی کی نئی مثالیں قائم کی گئیں۔

اپوزیشن عوام دشمن بجٹ اور حکومت کی عوام دشمن مالیاتی پالیسیوں کو مسترد کرتی ہے ۔اگر نیازی حکومت نے ہماری کسی بات کو سننا ہی نہیں تو ایوان میں بیٹھنے کا فائیدہ کیا ہے۔ بجٹ میں سندھ کی حق تلفی کی گئی۔نفیسہ شاہ نے مزیدکہا کہ حکومت سب کچھ بلڈوزر کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ قومی بجٹ منظور کرانے کیلئے نیازی حکومت انوکھے طریقے استعمال کر رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات