عوام دشمن بجٹ پیش کرنے کی وجہ سے مہنگائی بے قابو ہوچکی ہے‘حاجی عبدالمجید

حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے تبدیلی کیلئے ووٹ دینے والے بھی اب پریشان ہیں‘صدر انجمن قصاباں کامونکے

جمعہ 28 جون 2019 14:25

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2019ء) عوام دشمن بجٹ پیش کرنے کی وجہ سے مہنگائی بے قابو ہوچکی ہے حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے تبدیلی کیلئے ووٹ دینے والے بھی اب پریشان ہیں۔ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کامونکے چودھری سجاد احمد خاں،سماجی سیاسی رہنمائوں چودھری کاشف ریاض ورک،حافظ عبدالرحمان،رانا نعیم اقبال اور صدر انجمن قصاباں کامونکے حاجی عبدالمجید نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں مزید دوسوفیصد اضافہ عوام کیساتھ ظلم ہے پاکستانی قوم میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کے سنہرے دور کو آج بھی یاد کررہے ہیں انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب مسلم لیگ ن کے قائدین تمام جھوٹے مقدمات سے سرخرو ہوکر عوام کے درمیان ہونگے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے عوام دشمن بجٹ نے غریبوں کو جیتے جی مار دیا ٹیکسوں کی بھرمار سے کاروباری طبقہ اور عام شہری بھی بری طرح متاثر ہوا ہے بجلی ، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں بار بار اضافہ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے کٹھ پتلی حکومت اور امپورٹ مشیروں نے ملک کو اقتصادی بدحالی کا شکار کیا اور پوری دنیا میں پاکستان کو دوبارہ بھکاری بنادیا ہے۔