آل پارٹیز کانفرنس عوام کے مسائل پر بلائی گئی تھی،

(ن) لیگ کے پانچ سالہ دور حکومت میں گیس کی قیمت نہیں بڑھی، مریم اورنگزیب

جمعہ 28 جون 2019 15:26

آل پارٹیز کانفرنس عوام کے مسائل پر بلائی گئی تھی،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان و رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس عوام کے مسائل پر بلائی گئی تھی، (ن) لیگ کے پانچ سالہ دور حکومت میں گیس کی قیمت نہیں بڑھی، موجودہ حکومت کے دور میں مہنگائی میں 13 فیصداضافہ ہوا ہے، حکومت نے ترقی کی شرح کم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کو مہنگائی میں اضافے پر جواب دینا چاہیے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ترقی کی شرح کم کر دی ہے، لوگوں کا کاروباراور صنعتیں بند ہو رہی ہیں۔