اسلام امن کا دین اور دینی مدارس محمدی باغات ہیں ‘مولانا قاضی محمود الحسن اشرف

عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت ﷺ او ر ناموس صحابہ و اہل بیت کا تحفظ ایمان کی اساس ہے

جمعہ 28 جون 2019 20:23

مظفرابا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2019ء) اسلام امن کا دین اور دینی مدارس محمدی باغات ہیں ۔عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت ﷺ او ر ناموس صحابہ و اہل بیت کا تحفظ ایمان کی اساس ہے ۔ختم نبوت کے حوالہ سے بارویں آئینی ترمیم کی روشنی میں قانون سازی جلد کی جائے ۔نصاب تعلیم میں ناظرہ قرآن کریم اور سیرة الرسول کو شامل کیا جائے ۔

ریاستی بجٹ میں مساجد اور دینی مدارس کو نظر انداز کرنا افسوسناک ہے ۔بلوغت اور نکاح کی عمر 18سال مقرر کرنا قرآن و سنت کی واضح تعلیمات کے متصادم ہے ۔قانون سازی کرتے ہوئے زمینی حقائق شرعی احکامات کو نظر انداز کرنا قابل مذمت ہے ۔ان خیالات کا اظہار آل جموں کشمیر جے یو آئی و جنرل سیکرٹری اتحاد تنظیمات مداس دینیہ مولانا قاضی محمود الحسن اشرف نے سواد اعظم اہل سنت والجماعت ضلع مظفراباد کے خصوصی تنظیمی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمن اور مولانا قاری عبد الغفور فاروقی نے کی اجلاس میں سواد اعظم اہل سنت والجماعت آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری مولانا قاضی منظور الحسن ،مولانا مفتی محمد اختر ،جے یو آئی مظفراباد ڈویژن کے جنرل سیکرٹری قاری محمد ظریف عباسی ،سواد اعظم اہل سنت والجماعت مظفراباد ڈویژن کے ناظم عمومی مولانا عبد المالک انقلابی ،سینئر نائب امیر مولانا محمود الرحمن عباسی،نائب امیر مولانا مفتی عبد القیوم ،ناظم اطلاعات و نشر و اشاعت مولانا آصف بلوچ ،مولانا طیب منظور ،قاری محمد ارشد ،مولانا منظور احمد عباسی سمیت بڑی تعداد میں علماء کرام قراء کرام و اراکین سواد اعظم اہل سنت والجماعت نے شرکت کی ۔

اجلاس میں مظفراباد ڈویژن میں تجوید القران ٹرسٹ کے مکاتب میں میرٹ کو نظر انداز کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ۔اجلاس میں جامع مسجد کیل گراں میں ایسسٹنٹ کمشنر پٹہکہ کہ جانبدارانہ کردار پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ۔اجلاس میں محکمہ افتا ء اور قضاء کے مفتی اور قاضی صاحبان کو دیگر ہم پلہ جج صاحبان کے مساوی حقوق قور مراعات دینے کا مطالبہ کیا ۔

اجلاس میں ریاستی بجٹ میں دینی مدارس او زلزلہ سے متاثرہ مساجد کو نظر انداز کرنے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ۔مظفراباد ( )سواد ااعظم اہل سنت والجماعت مظفرابادڈویژن کی تشکیل نو ۔مولانا فضل الرحمن سرپرست ،مولانا قاری عبد الغفور فاروقی امیر ،مولانا محمود الرحمن سینئر نائب امیر ،مولانا مفتی عبد القیوم نائب امیر ،مولانا عبد المالک انقلابی جنرل سیکرٹری ،مولانا مفتی محمود ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،مولانا آصف بلوچ جنرل سیکرٹری اور مولانا مفتی محمد عثمان ناظم مالیات مقرر ۔