عظمت آل و اصحاب رسول ﷺ کانفرنس 2جولائی کو مظفرآباد میں ہو گی

جمعہ 28 جون 2019 20:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2019ء) مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان آزاد کشمیر کے زیر اہتمام 2جولائی بروز منگل بمقام جامعہ مسجد مسعودیہ حنفیہ چہلہ بانڈی مظفرآباد عظمت آل و اصحاب رسول ﷺ کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔اس کانفرنس سے مفسر قرآن شیخ الحدیث امام مناظرین قائد ملت اسلامیہ حجتہ السلام گنج عرفان الشیخ السید الامام پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی موسوی ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان خطاب فرمائیں گے۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں امیر مرکزی جماعت اہلسنت صوبہ پنجاب علامہ قاضی عبدالغفار قادری ،علامہ محمد نثار مغل فیروزی حال جنوبی افریکہ بھی خطاب فرمائیں گے۔ہدیہ نعت کی سعادت محمد دانش رضا حاصل کریں گے۔تقدیس الوہیت تحفظ عقیدہ ختم نبوت،ناموس رسالت ﷺو سربلندی اسلام تحفظ حرمین طیبین فروغ عقیدہ اہلسنت اظہار یکجہتی مظلوم مسلمانان عالم کے عہد کے ساتھ تحریک آزاد کشمیر و ملک خداداد پاکستان میں انسداد دہشت گردی کے نیک مقاصد کے حصول کے لیئے یہ کانفرنس سنگ میل ثابت ہو گی۔ان خیالات کا اظہار مرکزی جماعت اہلسنت ڈویژن مظفرآباد کے امیر صاحبزاد میاں محمد بشیر نقشبندی اور شیخ معراج خالد نے ذرائع ابلاغ کو عظمت آل و اصحاب رسول ﷺ کے شیڈول جاری کرتے ہوئے کیا۔