کوہلو، این ای259کے مضبوط امیدوار میر طارق محمود کھیتران کا الیکشن ٹریبونل کی جانب سے فیصلے کا خیر مقدم

جمعہ 28 جون 2019 23:58

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2019ء) سابق صوبائی وزیر ،قبائلی و سیاسی رہنما اور حلقہ این ای259کے مضبوط امیدوار میر طارق محمود کھیتران نے الیکشن ٹریبونل کی جانب سے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ این اے 259 پر الیکشن ٹریبونل کی جانب سے 29 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کے احکامات جاری کرکے حق و سچ کا ساتھ دیا حلقے کے عوام کا شکر گزار ہوں جو ہر فورم پر ڈٹے رہے ،ہمیشہ اداروں اور عدالتوں کا احترام کر کے مثبت سیاست کی ہے انہوں نے کہامیرا دامن پاک اور صاف ہے ، سیاست کو عبادت سمجھ کرکیا میر طارق کھیتران نے حلقے کے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ فتح ہمیشہ حق و سچ کی ہوگی کارکن مخالفین کے پروپیگنڈا پر کان نہ دھرے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا ذاتی مفادات حاصل کرنے کے بجائے حلقے کے عوام کی بلا رنگ ونسل ،قومیت اور تعصب سے بالاتر ہوکر خدمت کی ہے ۔