Live Updates

بلاول نے شادی کے لیے ہاں کر دی ہے، عامر لیاقت کا دلچسپ رد عمل

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین نے دلچسپ ٹویٹ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 29 جون 2019 11:11

بلاول نے شادی کے لیے ہاں کر دی ہے، عامر لیاقت کا دلچسپ رد عمل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جون 2019ء) : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شادی کے لیے ہاں کردی ہے جس کے بعد اب پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے سیاست سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا ۔ بلاول کی جانب سے شادی کے لیے ہاں کیے جانے کی اطلاع پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے دلچسپ رد عمل دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ایک پُرانے گانے کی ویڈیو شئیر کی اور ساتھ لکھا کہ بلاول نے شادی کے لیے ہاں کردی!!۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بلاول شادی کے لیے مان گیا ہے۔

(جاری ہے)

اب لڑکی ڈھونڈنی ہے ، بلاول کے پاس وقت نہیں ہے اس لیے لڑکی ڈھونڈنے کا کام ہمیں ہی کرنا پڑے گا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو کے سیاسی محاذ سنبھالنے کے بعد اپنی سیاست سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے بھی صحافیوں کو آگاہ کییا اور کہا کہ بلاول نے سیاسی محاذ مکمل طور پر سنبھال لیا ہے میں تو اب آرام کرنا چاہتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ اپنی زمین پر بیٹھوں، اب میری یہ عمر پوتے پوتیوں کے ساتھ کھیلنے کی ہے۔

صحافی نے ان سے سوال کیا کہ چئیرمین سینیٹ کون بن رہا ہے تو انہوں نے مُسکراتے ہوئے کہا کہ میں بنوں گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے یہی کہا تھا کہ چئیرمین سینیٹ میں بنوں گا۔ پارلیمنٹ ہاﺅس میں ایک صحافی نے سابق صدر سے سوال کیا کہ سنا ہے کہ اے پی سی میں چئیرمین سینیٹ کو ہٹانے پر اتفاق ہوگیا ہے؟ جس پرسابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری نے کہا کہ اگر چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ ہوگیا ہے تو بسم اللہ ! اے پی سی کے فیصلوں پر عمل کریں گے۔

صحافی نے سوال کیا کہ نیا چیئر مین سینیٹ کون ہوگا؟ کیا رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ بنائیں گے؟ جس پر آصف علی زرداری نے مُسکراتے ہوئے جوا ب دیا کہ میں خود چیئرمین سینیٹ بنوں گا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات