Live Updates

اپوزیشن "میثاق شاہ محمود قریشی" کرنے کی خواہشمند

اپوزیشن کے ساتھ حکومتی ارکان بھی شاہ محمود قریشی پر مان جائیں گے یہ وزیراعظم بدلنے پر شکرکریں گے۔ اگر شاہ محمود قریشی آ گئے تو تمام لوگ سکھ کا سانس لیں گے‘ ملک ٹریک پر آ جائے گا،میرا خیال ہے یہ ڈیل ہوجائے گی ۔ جاوید چوہدری

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 29 جون 2019 12:14

اپوزیشن "میثاق شاہ محمود قریشی" کرنے کی خواہشمند
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جون2019ء) معروف کالم نگار جاوید چوہدری کا اپنے کالم "میثاق شاہ محمود قریشی" میں کہنا تھا کہ یہ طاقت کا پرانا فارمولا ہے" تقسیم کرو اور حکومت کرو" صاحب کا سگار مہک رہا تھا۔وہ کافی پیتے جا رہے تھے اور کافی کے کپ میں لمبی لمبی سانس لے رہے تھے۔جاوید چوہدری کا مزید لکھنا ہے کہ صاحب نے کہا کہ عمران خان قوم کے لیے نئے امید تھے ،قوم انہیں کندھوں پر بٹھا کر ایوان اقتدار میں لے کر آئی لیکن عمران خان کے غلط فیصلوں نے ہی رہی سہی کسر پوری کر دی۔

لہذا ہمارے پاس ایک آپشن بچا ہے کی ہم ملک کو ڈوبنے دیں یا پھر ملک کو بچا لیں اور ہم ملک کو بچا رہے ہیں،میں نے عرض کیا کہ آپ مجھے ڈرا رہے ہیں۔آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ہمیں ایک اور مارشل لاء کے لیے تیار ہو جانا چاہئیے۔

(جاری ہے)

تو وہ فورا بولے کہ ملک میں مارشل لاء نہیں لگے گا،فوج کسی قیمت میں اقتدار میں نہیں آئے گی۔پاکستان میں نیشنل گورنمنٹ یا ٹیکنو کریٹس کی حکومت بنے گی اور شاہ محمود قریشی حکومت کے وزیراعظم ہوں گے۔

میں نے پوچھا کہ کیا اپوزیشن شاہ محمود قریشی کو قبول کر لے گی ؟ تو انہوں نے کہا کہ یہ تجویز اپوزیشن کی طرف سے آ رہی ہے۔اپوزیشن سنگل دے رہی ہے کہ آپ شاہ محمود قریشی کو وزیراعظم بنائیں ہم سپورٹ کری گے۔شاہ محمود قریشی پر اختر مینگل اور مولانا فضل الرحمن کو بھی کوئی اعتراض نہیں ہو گا اور ق لیگ اور ایم کیو ایم بھی راضی ہو جائے گی۔میں نے حیران ہو کر پوچھا کہ پی ٹی آئی قیادت کی اس تبدیلی کو قبول کرلے گی؟۔

تو انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سو فیصد شکر کرے گی۔میں عرض کیا کہ کیوں تو انہوں نے بتایا کہ وہ بولے پارٹی شدید ڈپریشن میں ہے۔یہ لوگ باہر نہیں نکلتے۔یہ اپنے حلقوں میں جاتے ہیں تو لوگ ان کا راستہ روک لیتے ہیں۔حکومتی ارکان بھی اپنے کاروبار سے محروم ہو چکے ہیں۔جاوید چوہدری نے مزید لکھا کہ حکومت اب میثاق شاہ محمود قریشی کرنا چاہتی ہے اور میرے خیال سے یہ ڈیل ہو جائاے گی اگر ایسا نہ ہوا تو آپ کا بھی ہمارا بھی اور اللہ کا بھی۔جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر شاہ محمود قریشی آ گئے تو تمام لوگ سکھ کا سانس لیں گے‘ ملک ٹریک پر آ جائے گ
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات