Live Updates

وزیراعظم عمران خان کا بابراعوان کووفاقی کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ

بابر اعوان کو مشیر برائے پارلیمانی امور بنائے جائے گا،وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی کا قلمدان تبدیل کر دیا جائے گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 29 جون 2019 12:41

وزیراعظم عمران خان کا بابراعوان کووفاقی کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جون 2019ء) : وزیراعظم عمران خان نے بابراعوان کووفاقی کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بابر اعوان کو مشیر برائے پارلیمانی امور بنائے جائے گا،بابر اعوان اس سے قبل بھی مشیر پارلیمانی امور تھے تاہم نیب ریفرنس کے بعد اپنے عہدے سے مستفعی ہو گئے تھے۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی کا قلمدان تبدیل کر دیا جائے گا۔بابر اعوان کو مشیر کا عہدہ دینے کے لیے ایک وزیر کو استعفیٰ دینا پڑے گا،کابینہ میں پانچ مشیروں کو رکھنے کی گنجائش ہے۔حفیظ شیخ، ڈاکٹر عشرت حسین،ملک امین اسلم مشیر کے عہدے پر کام کر رہے ہیں۔واضح رہے نیب میں ریفرنس میں عائد الزامات کی وجہ سے بابر اعوان وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

نندی پور ریفرنس میں نام آنے پربابر اعوان نے استعفیٰ دیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ نندی پور پراجیکٹ 2007 ء میں مشرف دور میں آیا۔ اور 2012 ء میں نندی پور ریفرنس منظور ہوا۔ میرے خلاف کارروائیاں 2 افراد نے سیاسی مخالفین سے مل کر کیں۔ انہوں نے کہا کہ میں عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کروں گا اور نیب الزامات غلط ثابت کروں گا۔ میرے خلاف پہلے دن سے ہی یک طرفہ کارروائی ہوئی۔

ایک قانون دان کی حیثیت سے عہدے سے چمٹے رہنا مناسب نہیں سمجھتا تھا۔ اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے تمام قانونی آپشنز استعمال کروں گا۔ عمران خان کی طرف سے قوم سے کیا گیا وعدہ نبھاتا ہوں اور استعفیٰ دیتا ہوں۔ بابر اعوان نے استعفیٰ ہاتھ سے لکھ کر وزیراعظم عمران خان کو بھجوایا۔جس میں انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان کی جانب سے قوم سے کیا گیا وعدہ نبھاتے ہوئے مستعفیٰ ہوتا ہوں تاکہ نیب ریفرنس کے بے بنیاد الزامات کو غلط ثابت کرسکوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریفرنس میں تاخیر کا الزام ہے لیکن قانون دان کی حیثیت سے عہدے پر چمٹے رہنا مناسب نہیں سمجھتا اور قانون کی بالادستی کا عمل اپنی ذات سے شروع کررہا ہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات